حسین نواز نے کہاکہ معاملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے ٹیم کو تمام ضروری ثبوت فراہم کیے جائینگے۔

 جے آئی ٹی کے تمام سوالوں کے جواب دئیے، حسین نواز
01 جون 2017 (18:37)
0

وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے پانامہ پیپرز کیس کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی طرف سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دئیے ہیں ۔
انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے کوئی بدعنوانی نہیں کی اور خود کو ہمیشہ احتساب کیلئے پیش کیا ۔
حسین نواز نے کہاکہ معاملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کیلئے ٹیم کو تمام ضروری ثبوت فراہم کیے جائینگے۔