بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیاں انسانی حقوق اور انسانیت کے عالمی قوانین کے منافی ہیں،ڈاکٹر محمد فیصل

جنگ بندی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
01 جون 2017 (18:19)
0

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو جمعرات کے روز دفترخارجہ طلب کرکے ان سے کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج کیاگیا۔
دفترخارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیاں انسانی حقوق اور انسانیت کے عالمی قوانین کے منافی ہیں ۔
آج صبح جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں دوشہری شہید اور تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔