مشیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد کی کارروائیاں اور لائحہ عمل رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں طے کی جائیںگی۔

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں،سرتاج
01 جون 2017 (18:12)
0

مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے علاقائی تنازعات پر متوازن موقف اختیار کررکھا ہے اور وہ سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
جمعرات کے روز سینٹ میں ایک توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اسلامی فوجی اتحاد کی کارروائیاں اور لائحہ عمل رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں طے کی جائیںگی۔
سرتاج عزیز نے ایک اورتوجہ دلائو نوٹس کے جواب میں کہاکہ افغانستان میں پاکستانی سرحد کے قریب بھارت کی سرگرمیاں ہمارے لیے باعث تشویش ہیں۔
انہوں نے کہا بھارت پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کی معاونت کررہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے عالمی فورمز پربھارت کی مداخلت کو موثر طورپراجاگرکیا ہے ۔