وزیر ریلوے نے کہاہے کہ غیرملکی سفیروں کی موجودگی میں حزب اختلاف کے ارکان کا رویہ غیرذمہ دارانہ تھا۔

صدر کے خطاب کے دوران حزب اختلاف کا احتجاج پارلیمانی اقدار کے خلاف ہے:سعد رفیق
01 جون 2017 (16:02)
0

ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ صدر کے خطاب کے دوران حزب اختلاف کا احتجاج پارلیمانی اقدار کے خلاف ہے ۔آج اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیرملکی سفیروں کی موجودگی میں حزب اختلاف کے ارکان کا رویہ غیرذمہ دارانہ تھا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں قائد حزب اختلاف کی تقریر کو براہ راست نشر کرنے کی کوئی مثال نہیں تاہم پھر بھی حکومت قائد حزب اختلاف کی تقریر کو براہ راست نشر کرے کیلئے تیار تھی۔