وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

صدر،وزیراعظم کا ملک کے بیرونی اور اندرونی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال
01 جون 2017 (11:18)
0

صدر ممنون حسین سے وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کے بیرونی اور اندرونی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے صدر کو کابینہ کی قومی سلامتی کی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے معاملات کے بارے میں بتایا۔
صدر کو گزشتہ ماہ چین میں ہونے والے ایک خطہ ایک سڑک اجلاس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔