file photo

حکومت نے نوجوانوں کو چینی ثقافت سیکھنے کیلئے چین بھیجنے کا جامع پروگرام شروع کیا:مسعود
01 جون 2017 (09:25)
0

چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کو چینی زبان اورثقافت سیکھنے کیلئے چین بھیجنے کا جامع پروگرام شروع کیا ہے اورچین بھی پاکستان کی ثقافت سیکھنے کیلئے ایساہی کررہاہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایک خطہ ایک سڑک کے آزمائشی منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
سفیرنے کہا کہ گوادر بندرگاہ اوربنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت بجلی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔