حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
01 جون 2017 (09:15)
0

حکومت نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان وزیر خزانہ اسحق ڈار نے اسلام آباد میںکیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول ایک روپیہ بیس پیسے کمی کے بعد 72 روپے 80 پیسے فی لیٹر قیمت اور ڈیزل ایک روپیہ ساٹھ پیسے کمی کے بعد 81 روپے 40 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔