چین یورپی ملکوں کے درمیان اتحاد کے فروغ کی مکمل حمایت کرتا ہے:چینی وزیراعظم
01 جون 2017 (07:30)
0

چین نے کہا ہے کہ وہ یورپی ملکوں کے درمیان اتحاد کے فروغ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

جرمنی کے دورے پر آئے ہوئے چین کے وزیراعظم Li Keqiang نے یہ بات برلن میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
Li Keqiang نے کہا کہ چین مستحکم یورپ کا خواہاں ہے جس کے عالمی معیشت اوراتحاد پر مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔