ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
01 جون 2017 (07:22)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان،سرگودھا، بہاولپور ڈویژنوں ،بالائی فاٹا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

ملک کے بعض بڑے شہروں میں آج صبح ریکارڈ کیاگیادرجہ حرارت:
اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور چوبیس
کراچی تیس
کوئٹہ پندرہ
گلگت اورمری چودہ
اورمظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ