نیب برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے:قمر زمان
01 جون 2017 (07:18)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ساتھ شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وہ اسلام آباد میں ایجنسی کے کنٹری منیجر عثمان احمد سے گفتگو کررہے تھے۔
چیئرمین نیب نے این سی اے کی جانب سے نیب کے افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے دو مطالعاتی دوروں کا اہتمام کرنے پر ادار ے کو سراہا جو نیب کے عملے کی تحقیقاتی مہارت میں بہتری میں انتہائی مفید ثابت ہوئے۔
عثمان احمد نے کہاکہ تمام کورسز کے لئے فنڈز این سی اے فراہم کرے گا تاکہ بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے نیب کے عملے کی استعداد کار کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔