file photo

چینی جوڑے کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں:زہری
01 جون 2017 (07:14)
0

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ مغوی چینی جوڑے کی جلد بازیابی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
اس موقع پر سردار شیر جان محمد حسنی اورمیر حیدر محمد حسنی نے نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کااعلان کیا انہوں نے کہاکہ وہ صوبے کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔