file photo

تحریک انصاف محاذ آرائی کی سیاست پر عمل پیرا ہے:تنویر
01 جون 2017 (06:57)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا رویہ دوسری سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے کیونکہ وہ احتجاج اور محاذ آرائی کی سیاست پر عمل پیرا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جوملک میں بے چینی اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے کے عادی ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے ٹیم کے سوالوں کے جواب دئیے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح عمران خان کو بھی عدالت میں بنی گالہ میں زمین کی خریداری کیلئے رقم کی منتقلی سے متعلق سوالات کا جواب دینا چاہیے۔