file photo

حکومت پانامہ پیپرز مقدمے کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے:مریم اورنگزیب
01 جون 2017 (06:44)
0

اطلاعات اور نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پانامہ پیپرز مقدمے کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے خاندان کے افراد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دو ارکان پر تحفظات کے باوجود ٹیم کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم کے دوارکان غیر جانبدار نہیں ہیں اور حسین نواز نے سپریم کورٹ کے سامنے قانونی عمل کے ذریعے اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کو اس معاملے کی شفاف تحقیقات یقینی بنانی چاہیے۔