وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ ایل این جی کی درآمد سے بھی توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مد د ملے گی۔

file photo

حکومت اگلے سال لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے:خاقان
01 جون 2017 (06:35)
0

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اگلے سال ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد توانائی بحران کے حل پر بھرپور توجہ دی ہے اورملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لئے کئی منصوبے شروع کئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے بجلی کے منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے اور آئندہ سال قومی گرڈ میں دس ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔
وزیر پیٹرولیم نے کہاکہ ایل این جی کی درآمد سے بھی توانائی کی کمی پر قابو پانے میں مد د ملے گی۔