پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گا ۔

file photo

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اوول میں شروع
01 جون 2017 (06:28)
0

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اوول میں شروع ہوگئی ہے، افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیاگیا ہے۔
گروپ اے میں آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ جبکہ گروپ بی میں پاکستان،بھارت ،سری لنکا اورجنوبی افریقہ شامل ہیں۔پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گا ۔