وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

بجٹ میں تعلیم،صحت کیلئے اضافی رقوم مختص کی جائینگی:شہباز
01 جون 2016 (22:20)
0

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ صوبائی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے اضافی رقوم مختص کی جائیں گی۔
انہوں نے بدھ کے روز لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے بجٹ تجاویز کے سلسلے میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کئے جائیں گے اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔