پیمرا کا ڈائریکٹ ٹو ہوم سروس کیلئے لائسنسنگ کا عمل شروع کرنے کی منظوری
01 جون 2016 (21:33)
0

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈائریکٹ ٹوہوم سروس لائسنسنگ کا عمل شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری بدھ کے روزاسلام آباد قانونی اور عوامی مشاورت سے پیمرا کے چیئر مین ابصار عالم کی صدارت میں اجلاس میں دی گئی ۔
سیکرٹری اطلاعات سید عمران گردیزی اور سیکرٹری داخلہ عارف خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔