File photo

پاکستان کا افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم
01 جون 2016 (20:45)
0

امورخارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان نے چارملکی کوششوں کے تحت طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مفاہمتی عمل میں سہولت فراہم کی ہے ۔
انہوں نے یہ بات تبدیل ہوتی ہوئی نئی سیاسی اور جغرافیائی صورتحال کے تناظر میں عالمی سلامتی کے مسائل پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ حالیہ امریکہ ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا منصور کی ہلاکت سمیت اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ یہ ایک جائز سوال ہے کہ رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کومفاہمتی عمل کے عزم کے اعادے کے تین روز بعد کیا طالبان کمانڈر غیرقانونی طریقے سے ہلاک کرنے سے افغانستان میں امن کو فروغ ملے گا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان سرحد کے دونوں طرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوختم کرنے کیلئے افغان حکام کے ساتھ کام کرنے کا وعدہ پورا کرے گا ۔