چیئرمین سینیٹ نے فریقین پرزوردیا کہ وہ بدعنوانی کے مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے اخلاقی قوت کا مظاہرہ کریں۔

جمہوری اداروں کو خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے ادارہ جاتی مکالمے کی ضرورت ہے:رضا ربانی
01 جون 2016 (20:37)
0

چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جمہوری اداروں کو خوش اسلوبی سے چلانے کیلئے اداروں کے درمیان مکالمے کی ضرورت ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں آٹھویں یوتھ پارلیمنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے فریقین پرزوردیا کہ وہ بدعنوانی کے مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے اخلاقی قوت کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے تمام آئینی اداروں کومضبوط کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔