وفاقی وزیر نے کہاکہ علاقے کی ترقی وخوشحالی اور سیاحت کے فروغ کیلئے پالیسیاں وضع کی جارہی ہیں ۔

حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی :برجیس
01 جون 2016 (20:26)
0

امورکشمیر اورگلگت بلتستان کے وزیربرجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔
انہوں نے ان خیالات کااظہار بدھ کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان کونسل کے نئے منتخب اراکین کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ علاقے کی ترقی وخوشحالی کی غرض سے جنگلات کے تحفظ کا تین سالہ جامع منصوبہ ، معدنیات ، عمارتی لکڑی اور سیاحت کے فروغ کیلئے پالیسیاں وضع کی جارہی ہیں ۔