راحیل شریف نے کہاکہ ڈرون حملے ملک کی خودمختاری کے خلاف ہیں ۔

دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائیگا:آرمی چیف
01 جون 2016 (20:15)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل کامیابیاں ہرقیمت پر جاری رکھی جائیںگی اور دہشت گردوں کوکلیئر کئے جانے والے قبائلی علاقوں میںدوبارہ قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پوری قوم ملک کی سالمیت اور خوشحالی کیلئے متحدہے ۔
آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے کمی آرہی ہے ۔
راحیل شریف نے کہاکہ ڈرون حملے ملک کی خودمختاری کے خلاف ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ہرقیمت پر مکمل کی جائے گی ۔
جنرل راحیل شریف نے کہاکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں بحالی اور تعمیر نو کاعمل تیزی سے جاری ہے ۔
بلوچستان میں امن وامان کے بارے میں ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ صوبے میں صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے ۔