چوہدری نثار نے کہا کہ معاشرے کی اصل شناخت کو نمایاں کرنے اور امن کے لئے علماء کا کردار انتہائی اہم ہے۔

File photo

علماء بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کردار ادا کریں: وزیر داخلہ
01 جون 2016 (19:41)
0

علماء کے ایک وفد نے بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ معاشرے کی اصل شناخت کو نمایاں کرنے اور امن کے لئے علماء کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
علماء نے ملکی مفاد کے تحفظ کے لئے وزیر داخلہ کے موقف کو سراہا۔