وزیر خزانہ نے کہا کہ بد قسمتی سے مسلم امہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت پیچھے ہے۔

سماجی و اقتصادی شعبوں میں ٹیکنالوجی کا کردار کئی گنا بڑھ گیا :ڈار
01 جون 2016 (19:35)
0

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سماجی اور اقتصادی شعبوں میں ٹیکنالوجی کا کردار کئی گنا بڑھ گیا ہے۔
بدھ کے روزاسلام آباد میں کامسٹیک کے پندرھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کثیر الجہت حکمت عملی اختیارکرنے پرزوردیا ۔
وزیرخزانہ نے او آئی سی ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کیلئے کامیسٹک کے دس سالہ منصوبے کوسراہا ۔
انہوں نے سائنس ، زراعت ، انجینئرنگ اور طب کے شعبوں میں پاکستان میں گریجوایشن کرنے والے اسلامی دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کے طلباء کیلئے سالانہ سو وظائف کابھی اعلان کیا ۔
سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویز حسین نے کہا کہ کامیسٹک اجلاس سے سائنس اورٹیکنالوجی کے شعبوں میں او آئی سی ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی ۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹروںنے وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر مکمل اطمینان ظاہر کیا ہے ۔
انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق وطن واپس آئیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پہلی بار ٹیکس وصولی کے مقرر ہ اہداف پر نظر ثانی نہیں کر رہی ۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کی کوششیں جاری ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اگلے مالی سال کا بجٹ جمعے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ متعلقہ کمیٹی کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ نئی مردم شماری کیلئے تمام انتظامات مکمل تھے تاہم یہ آپریشن ضرب عضب کی تکمیل تک مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں ملتوی کردی گئی ۔