پاکستان اور سویڈن نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔

سویڈن علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کا معترف
01 جون 2016 (19:27)
0

پاکستان اور سویڈن نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔

اس بارے میں مفاہمت سویڈن کے وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے کارل بلٹ اور وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے درمیان بدھ کے روز اسلام آباد میں قرار پائی ۔
مشیر خارجہ نے سویڈن کے وفد کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں فوج کے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں اور پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ناسور کے جڑ سے خاتمے کیلئے قومی لائحہ عمل منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا۔
خصوصی نمائندے نے جمہوریت کے استحکام معیشت میں بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔
انہوں نے علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی تسلیم کیا۔