خیبرپختونخوا:سیاسی وسماجی حلقوں نے صدرکے خطاب کو سراہا
01 جون 2016 (17:33)
0

خیبرپختونخوا کے سیاسی وسماجی حلقوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدرممنون حسین کے خطاب کو سراہا ہے ۔

مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلیم وردک نے کہا ہے کہ صدر نے قوم کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ صدر نے خاص طورپر قومی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے حکومت کی کامیابیوں کابھی ذکر کیا ۔
خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما زبیر الہی نے کہا کہ صدر نے اپنے خطاب میں بین الاقوامی سطح پر قوم کی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے وزیراعظم نوازشریف کے اقدامات کے حوالے سے بات کی ۔
انہوں نے کہاکہ صدر نے ضرب عضب آپریشن کے دوران مسلح افواج کی کامیابیوں کواجاگر کیا ۔