File photo

مسئلہ کشمیر کاحل خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے:ظفر
01 جون 2016 (17:25)
0

سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل خطے میں دپریا امن اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے ۔

وہ کشمیر کے تاریخی تنازعے کے مختلف عوامل کے موضوع پر بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔
انہوں نے کہاکہ استصواب رائے مسئلے کا واحد حل ہے اور پاکستان کشمیری عوام کے اس حق کی حمایت کیلئے پرعزم ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کا اقوام متحدہ میں چار نکاتی امن اقدام اس اہم مسئلے پرپاکستان کے موقف کا ترجمان ہے ۔
راجہ ظفرالحق نے کہاکہ بھارت نے حق خودارادیت کو دبانے کیلئے تشدد کا راستہ اختیارکیا تاہم وہ کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان خودمختاری اور باہمی احترام کے اصول پر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن کا خواہشمند ہے ۔