File photo

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا سرحدی انتظام فعال ہوگیا
01 جون 2016 (15:09)
0

پاکستان اور   افغانستان کے درمیان پہلا سرحدی انتظام بدھ کے روز طورخم کے مقام پر فعال ہوگیا ہے۔
سرحدی انتظام پر عملدرآمد کے بعد دونوں ملکوں کی سرحدی سکیورٹی فورسز جعلی دستاویز رکھنے والے لوگوں کی شناخت کرسکے گی۔
مصدقہ سفری دستاویز نہ رکھنے والے لوگوں کو پاکستان داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایک اندازے کے مطابق یومیہ تقریباً پندرہ ہزار لوگ طورخم سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں۔