جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی یٰسین ملک کی غیر قانونی حراست کی سخت مذمت
01 جون 2016 (14:25)
0

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے قابض انتظامیہ کی طرف سے اپنے چیئرمین کی مسلسل غیر قانونی حراست کی سخت مذمت کی ہے۔

سری نگر میں جے کے ایل ایف کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی غیر جمہوری ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی کارروائیاں کشمیریوں کو جد وجہد آزادی کے نصب العین سے نہیں روک سکتیں۔
ادھر مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے قابض انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ بتائے کہ محمد یٰسین ملک کو کس قانون کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔