File photo

سندھ اسمبلی کے3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہونگے
01 جون 2016 (14:13)
0

سندھ اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات جمعرات کے روز ہونگے۔

انتخابات پی ایس 106، پی ایس 117 اور پی ایس22 میں ہوںگے۔
کراچی میں پی ایس 106 اور117 کی نشستیں متحدہ قومی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر احمد کے ایم کیوایم کے سابق رہنما مصطفی کمال کی پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہونے کیلئے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئیں تھیں ،جبکہ پی ایس 22کی نشست پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر عبدالستار راجپال کو نا اہل قرار دینے پر خالی ہوئی تھی۔
ادھر الیکشن کمیشن نے پرامن انتخابات یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔