کئی گھنٹوں تک سماجی رابطوںکی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ''میرے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات '' کا Hash Tag مقبول رہا۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کاوزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
01 جون 2016 (00:25)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف کے لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خیالات اور وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پوری قوم نے ان کے آپریشن کی کامیابی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اس سلسلے میں کئی گھنٹوں تک ٹوئٹر پر ''میرے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات '' کا Hash Tag مقبول رہا۔