راولپنڈی ، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ژوب اور کوئٹہ ڈویژنوں اور فاٹا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا
01 جون 2016 (00:24)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔تاہم راولپنڈی ، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ژوب اور کوئٹہ ڈویژنوں اور فاٹا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا ملک کے بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور اٹھائیس
کراچی انتیس
کوئٹہ انیس
گلگت تیرہ
مری سترہ
اور مظفرآباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ