مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مئی میں21کشمیری شہید
01 جون 2016 (11:27)
0

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ کے دوران بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی جاری کارروائیوں میں اکیس کشمیری کو شہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق اکہتر افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ حریت رہنمائوں سمیت پانچ سو سے زائد شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔بھارتی فوج نے چار خواتین کی بے حرمتی کی اور چار گھروں کو تباہ کیا۔

ادھر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے قابض انتظامیہ کی طرف سے اپنے چیئرمین کی مسلسل غیر قانونی حراست کی سخت مذمت کی ہے۔سری نگر میں جے کے ایل ایف کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی غیر جمہوری ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی کارروائیاں کشمیریوں کو جد وجہد آزادی کے نصب العین سے نہیں روک سکتیں۔
ادھر مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ نے قابض انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ بتائے کہ محمد یٰسین ملک کو کس قانون کے تحت گرفتار کیاگیا ہے۔