وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ملاقات میں سویڈن کے وفد کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے پاکستان کی جامع حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔

فاطمی کا تمام شعبوں میں سویڈن اور پاکستان کے درمیان رابطے بڑھانے پر زور
01 جون 2016 (11:22)
0

خارجہ امور کے بارے میں معاون خصوصی طارق فاطمی نے معاشی سیاسی اور ثقافتی شعبوں سمیت تمام شعبوں میں سویڈن اور پاکستان کے درمیان رابطے بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔وہ سویڈن کے دو رکنی وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی اورعالمی اہمیت کے امور کے بارے میں بین الاقوامی فورموں پر تعاون سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔طارق فاطمی نے سویڈن کے وفد کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے پاکستان کی جامع حکمت عملی کے بارے میں بھی بتایا۔
سویڈن کے وفد نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور معاشی اور امن و امان کے شعبوں سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کی مثبت حکمت عملی کااعتراف کیا۔