وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ نادرا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل چھ ماہ میں مکمل کرے گا۔

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈزکی دوبارہ تصدیق کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہے:چوہدری نثار
01 جون 2016 (10:15)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کے لئے ایک جامع حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔اسلام آباد میں نادرا کے ایک اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نادرا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈوں کی دوبارہ تصدیق کا عمل چھ ماہ میں مکمل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار کی تصدیق موبائل فون کی سموں کے ذریعے کی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث افراد کو 14 سال قید بھگنا ہوگی۔