ترجمان سٹیفن دجارک نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون یہ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کو میزائل ٹیکنالوجی کی تیاری سے روکنے کی قراردادوں اور پابندیوں پر پوری طرح عمل درآمد ہونا چاہئے۔

شمالی کوریا حالیہ میزائل تجربے کے بعد اشتعال انگیز کارروائیاں بند کردے:اقوام متحدہ
01 جون 2016 (11:15)
0

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے حالیہ میزائل تجربے کے بعد اشتعال انگیز کارروائیاں بند کردے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون یہ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا کو میزائل ٹیکنالوجی کی تیاری سے روکنے کی قراردادوں اور پابندیوں پر پوری طرح عمل درآمد ہونا چاہئے۔