بھارت میں مجموعی طور پر تقریباً 20لاکھ 9ہزار افراد ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہیں۔

بھارت کے ہسپتالوں میں انتقال خون کے دوران2234 افراد ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا
01 جون 2016 (00:00)
0

بھارت میں گزشتہ سترہ ماہ کے دوران ہسپتالوں میں انتقال خون کے دوران دوہزاردو سو چونتیس بھارتی شہری ایچ آئی وی وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔یہ معلومات ملک کے ایڈز کی روک تھام کے ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔بھارت میں تقریباً بیس لاکھ نو ہزار افراد ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہیں۔
ہسپتالوں میں غیر معیاری خون لگوانے کے نتیجے میں ایچ آئی وی کا شکار ہونے والے مریضوں کی بڑی تعداد کا تعلق شمالی صوبے اتر پردیش سے ہے جہاں 361 کیس سامنے آئے۔