آپریشن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی نے کہاہے کہ سرکاری فوج نے حملہ پسپا کردیا اور علاقے میں75 جنگجو ہلاک کردیئے۔

سرکاری فوج کو فلوجہ کے وسطی علاقے میں داخلے کیلئے جنگجوئوں کی شدید مزاحمت کا سامنا
01 جون 2016 (09:57)
0

عراق میں سرکاری فوج کو فلوجہ شہر کے وسطی علاقے میں داخلے کیلئے دولت اسلامیہ گروپ کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔فلوجہ آپریشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب السعدی کے مطابق سرکاری دستوں کے فلوجہ شہر میں داخلے کے وقت دولت اسلامیہ کے جنگجوئوں نے بڑا جوابی حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری فوج نے حملہ پسپا کردیا اور علاقے میں پچھہتر جنگجو ہلاک کردیئے۔
ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ امدادی کارکنوں میں ان پچاس ہزار شہریوں کی حفاظت کے بارے میں تشویش میں اضافہ ہورہا ہے جو فلوجہ شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ نے شہر میں پھنسے ہوئے لوگوں کے بارے میں اندیشے کا اظہار کیا ہے جن کو جنگجو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔