اقوام متحدہ نے کیمپ بند کرنے کے منصوبے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔

کینیا کا نومبر تک دنیا میں پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ بند کرنے کا فیصلہ
01 جون 2016 (09:50)
0

کینیا نے اس سال نومبر تک دنیا میں پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینیا کے وزیر داخلہ کے مطابق کینیا کی حکومت صومالیہ کے پناہ گزینوں کو ان کے جنگ زدہ ملک کے دادب کیمپ میں واپس بھیجے گی۔
اقوام متحدہ نے کیمپ بند کرنے کے منصوبے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کے گروپوں نے خبردار کیا ہے کہ پناہ گزینوں کو زبردستی ان کے ملک واپس بھیجنے سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔