اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کیلئے انصاف اور میرٹ پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔

ملک کے روشن مستقبل کیلئے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا: جھگڑا
01 جون 2016 (09:46)
0

صوبہ خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ ملک کی خوشحالی اور روشن مستقبل کیلئے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے پشاور میں ایک تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سماجی اور اقتصادی مسائل حل کئے جارہے ہیں اور حکومت عوام کی خدمت کیلئے پرعزم ہے۔
اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ امن کی بحالی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے انصاف اور میرٹ پر عملدرآمد کیا جانا چاہئے۔