توقع ہے وہ ڈاکٹروں کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد وہ تین ہفتے تک پاکستان واپس آئیں گے۔

وزیراعظم کی آپریشن کے بعد حالت بہتر
01 جون 2016 (09:40)
0

وزیراعظم نواز شریف جن کا لندن میں دل کا آپریشن ہو ا ہے اب ان کی حالت بہتر ہے اور توقع ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد وہ تین ہفتے تک پاکستان واپس آئیں گے۔مریم نواز نے نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دل کے عارضے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس آپریشن سے ان کی صحت مزید بہتر ہو جائے گی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کے والد بہادر انسان اور رہنما ہیں اور انہوں نے زندگی کے نشیب وفراز کا جرات مندی سے سامنا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ انتہائی غلط فہمی کا شکار ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ ان پر دبائو ڈال کر ان سے اپنی بات منوا لیں گے۔مریم نواز نے سیاسی کارکنوں اور رہنمائوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے وزیراعظم کیلئے دعائوں اور نیک تمنائوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے سیاسی مخالفین سازشیں کررہے ہیں کیونکہ وہ پاکستان مسلم لیگ نون کے ترقیاتی ایجنڈے سے خوفزدہ ہیں۔