ممنو ن حسین نے حکومت کی طرف سے توانائی کے بحران کے خاتمے اور معیشت کے استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
01 جون 2016 (11:22)
0

صدر ممنون حسین نے نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔صدر نے اپنے خطاب میںحکومت کی طرف سے توانائی کے بحران کے خاتمے اور معیشت کے استحکام کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت بھی اجاگر کی ۔

ممنون حسین نے حکومت کی کارکردگی ملک کو درپیش انتہا پسندی اور دہشت گردی کے چیلنج اور اس سلسلے میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے حاصل کی گئی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔