وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز میں جن افراد کے نام شامل ہیں وہ احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حکومت اور حزب اختلاف عدالتی کمیشن کے متفقہ قواعدوضوابط جلد وضع کرلیں گے:احسن
01 جون 2016 (09:34)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے امید ظاہر کیا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف پانامہ پیپرز کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے متفقہ قواعدوضوابط جلد وضع کرلیں گے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سب بدعنوانی کے خلاف ہیں اور معاشرے سے اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں جن افراد کے نام شامل ہیں وہ احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی بجٹ میں محدود وسائل کے باوجود فنڈز کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ایک سوال پر احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام صوبوں میں بلا امتیاز ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔