وزیرخزانہ محمد اسحق ڈارآئندہ سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے ۔

مالی سال15-2014کا بجٹ منگل کو پیش کیا جائیگا
01 جون 2014 (19:23)
0

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار 'منگل کے دن قومی اسمبلی میں آئندہ سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے ۔
صدر نے اسی مقصد کیلئے پہلے ہی قومی اسمبلی کا اجلاس سہ پہر ساڑھے چار بجے طلب کیا ہے ۔
بجٹ اجلاس کے پرامن انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں ۔
بجٹ پیش کرنے کے چار دن بعد ایوان بجٹ پر عام بحث کا آغاز کرے گا۔
جمہوری روایات کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کو زیادہ وقت دیاجائے گا تاکہ وہ بجٹ میں مختص کی گئی رقوم کے بارے میں اظہار خیال کرسکیں ۔