ڈاکٹرپروفیسراحسان اکبرکا کہنا تھا کہ قمررضاشہزادنوجوانوں کا نمائندہ شاعرہے

شاعرقمررضاشہزادکیساتھ ایک شام
01 جون 2014 (19:57)
0

راولپنڈی آرٹس کونسل اوربزمِ اہلِ قلم پاکستان کے اشتراک سے معروف شاعرقمررضاشہزادکے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا
نامورشاعراورمحقق ڈاکٹرپروفیسراحسان اکبر نے تقریب کی صدارت کی جبکہ کالم نگارہارون الرشیدمہمان خصوصی تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرپروفیسراحسان اکبرکا کہنا تھا کہ قمررضاشہزادنوجوانوں کا نمائندہ شاعرہے جس نے اپنی شاعری غم جاناں تک محدودنہیں رکھی بلکہ کائنات کا حسن اورمعاشرتی مسائل کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
ہارون الرشیدکا کہنا تھا کہ اردوکا مطالعہ ناگزیرہے کیونکہ اس کے بغیرانسان کے اندراظہارکا جذبہ ناممکن ہوجاتا ہے۔
منصورآفاق نے قمررضاشہزادپرخوبصورت اور طویل مقالہ پڑھا۔ڈاکٹرفرحت عباس کا کہنا تھا کہ قمررضانہ صرف بہترین شاعر ہیں بلکہ بہترین انسان دوست بھی ہیں جس کی شاعری میں بھی واضح جھلک موجودہے۔