سگریٹ کا دھواں نالیوں سے گزر کر جب پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے تو سانسوں کی نالی کے ساتھ پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے

دل کے 30 فیصد دورے تمبا کو نوشی کے سبب
01 جون 2014 (19:59)
0

طبی ماہرین کے مطابق 30 فیصد دل کے دورے تمباکو نوشی سے ہوتے ہیں جبکہ تمباکو نوشی مختلف قسم کے کینسر کا بھی سبب بنتی ہے۔
محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے کم عمری میں چہرے پر جھریاں پڑ جاتی ہیں،دانت پیلے ہو جاتے ہیں اور ان پر داغ بھی پڑ جاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں میں سگریٹ نوشی فیشن بن چکا ہے وہ اس کے نقصانات پر دھیان نہیں دیتے ،سگریٹ کا دھواں نالیوں سے گزر کر جب پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے تو سانسوں کی نالی کے ساتھ پھیپھڑوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے یہی وجہ ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو ہی زیادہ تر دمہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سگریٹ نوشی کے نقصانات کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس میں ہر طبقہ فکر کو کردار ادا کرنا چاہئے۔