احسن اقبال نے کہا کہ اس سلسلے میں ایوان ہائے صنعت وتجارت سے معاونت کیلئے ملک گیر مہم جلد شروع کی جائے گی۔

قومی برآمدات بڑھانے کیلئے طویل المیعاد منصوبہ بنایاگیا ہے:احسن
01 جون 2014 (19:17)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025ئتک قومی برآمدات ڈیڑھ سو ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے ایک طویل المیعاد منصوبہ بنایاگیا ہے ۔

یہ بات منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر نے نارووال میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے نجی شعبے کو بھی اعتماد میں لیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایوان ہائے صنعت وتجارت سے معاونت کیلئے ملک گیر مہم جلد شروع کی جائے گی۔
وزیرمنصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ حکومت اپنے طور پر صنعتی شعبے اوربرآمد کنندگان کو ہر قیمت پر کاروبار دوست ماحول فراہم کرے گی ۔