01 جون 2014 (20:19)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے فیصل آباد میں مجرموں کے ایک گروہ کی جانب سے ایک طالبہ کی بے حرمتی کئے جانے کے بارے میں ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کا نوٹس لیا ہے ۔
اُنہوں نے آئی جی پولیس سے اس واقعے کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے اور اس جرم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیاجائے ۔