01 جون 2014 (19:51)
0

سرمایہ کاری بورڈ ملک میں کاروبار کیلئے بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے قواعدو ضوابط کو آسان بنانے کیلئے کام کررہا ہے ۔
سرکاری ذ رائع نے اسلام آباد میں بتایا کہ ہدف کے حصول کیلئے تمام متعلقہ فریقوں اور صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیاجارہا ہے ۔
ذرائع نے کہا ہے کہ بورڈ پیداوری لاگت میں کمی پر بھی توجہ دے رہا ہے تاکہ عالمی مارکیٹ میں کاروباری افراد کو مسابقتی ماحول فراہم کیاجاسکے ۔
ملک میں صنعتوں کا جال بچھانے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز ایکٹ دوہزار بارہ پر عملدرآمد شروع کردیاگیاہے ۔