نہوں نے کہاکہ بعض عناصر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کوسبوتاژ کرناچاہتے ہیں

 ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے تمام جماعتیں مشترکہ حکمت عملی تیار کریں:سراج الحق
01 جون 2014 (18:43)
0

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے تمام سیاسی جماعتوں پرزوردیا ہے کہ وہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کریں۔
اتوار کے روز لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض عناصر طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کوسبوتاژ کرناچاہتے ہیں تاہم وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔
جماعت اسلامی کے سربراہ نے حکومت پر زوردیا کہ وہ قبائلی علاقوں پرتوجہ دے اوران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنے ملک کے دوسرے علاقوں کے لوگ ہیں ۔
سراج الحق نے کہا آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے ۔