برجیس طاہر نے کہاکہ کشمیریوں نے حالیہ بھارتی پارلیمانی انتخابات مستردکردئیے ہیں

طاقت سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا:برجیس
01 جون 2014 (13:05)
0

امور کشمیر اورگلگت بلتستان کے وزیربرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ کشمیر طویل عرصے سے اپنے حق خودارادی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 

 

برجیس طاہر نے کہاکہ سابق بھارتی وزیراعظم جواہرلال نہرو نے بھی اقوام متحدہ کی وہ قراردادیں تسلیم کی تھیں جن میں کشمیریوں کو حق خودارادی دینے کا وعدہ کیاگیا تھا تاہم یہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے حالیہ بھارتی پارلیمانی انتخابات مستردکردئیے ہیں اور صرف بیس فیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔